وزیراعظم شہبازشریف نے اسفندیار ولی خان کے گھرجا کران کی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کی

بدھ 13 مارچ 2024 11:41

وزیراعظم شہبازشریف نے اسفندیار ولی خان  کے گھرجا کران کی اہلیہ کے انتقال ..
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی رہائش پر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق اسفند یار ولی خان کی رہائش پر وزیراعظم نے ان کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم نے مرحومہ کے لئے فاتحہ پڑھی اور بلندی درجات کی دعا کی ۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے خاندان سے تعزیت کی اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پروزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موجود تھے۔\932