وزیراعظم شہبازشریف کی وفاقی وزراء کے ہمراہ ولی باغ چارسدہ آمد

وزیراعظم نے صوبائی صدر اے این پی پختونخوا ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی

بدھ 13 مارچ 2024 13:10

وزیراعظم شہبازشریف کی وفاقی وزراء کے ہمراہ ولی باغ چارسدہ آمد
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین و وفاقی وزراء کے ہمراہ ولی باغ چارسدہ آمد۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اسفندیار ولی خان کی شریک حیات اور صوبائی صدر اے این پی پختونخوا ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ایمل ولی خان سے تعزیت کی۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر امیر مقام اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ اس موقع پراے این پی کے ایمل ولی خان ،حاجی غلام احمد بلور اور سابق سنیٹر ہدایت اللہ سمیت اے این پی کے دیگر قائدین بھی موجودتھے ۔