مودی حکومت نے نعیم خان کی زیر قیادت نیشنل فرنٹ پر بھی پابندی عائد کردی،کل جماعتی حریت کانفرنس کی پابندی کی مذمت، ریاستی دہشت گردی قرار
بدھ 13 مارچ 2024 21:40
(جاری ہے)
کل جماعتی حریت کانفرنس نے پابندی کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پابندی کو بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو دبانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔
بیان میں افسوس کااظہارکیاگیا کہ نعیم احمد خان اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنما 2017سے مسلسل نظربندہیںجس سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ بھارتی حکومت اختلاف رائے کو دبانے کے لئے کس حدتک جاسکتی ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے مداخلت کریں۔ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہاکہ علاقے میں طویل عرصے سے پانی کا شدید بحران ہے لیکن انتظامیہ کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ مظاہرین نے قابض حکام کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔دفاعی ماہرین نے بھارت کی طرف سے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن پر اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیے جانے پر اپنے ردعمل میں کشمیر کے بنیادی مسئلے کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذرےعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں پڑوسیوں کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.