ماہ رمضان سابقہ گناہوں کو دھونے کی بھٹی کا کام کرتا ہے،مولاناملک ضیاالحق

ہفتہ 16 مارچ 2024 13:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) علما مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق نے کہاہے کہ ماہ رمضان المبارک گناہوں کو دھونے کے لئے بھٹی کا کام کرتا ہے جس میں روزہ ایک خفیہ عبادت ہے جس کا آجر بے حساب اللہ تعالی دیتا ہے کیونکہ اس کا گواہ خود اللہ تعالی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علما مشائخ ونگ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری وامیر مرکزی اشاعت التوحید و السنت پنجاب مولانا ملک ضیا الحق نے وارث ٹائون میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ گناہوں سے رکنے کا خفیہ زریعہ ہے جس کا گواہ خود اللہ تعالی ہے اس لئے وہ اس کے بدلے بے حساب انعامات سے نوازتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان سابقہ گناہوں کو دھونے کی بھٹی کا کام کرتا ہے جس میں عبادات اور روزہ سے ہر انسان اپنا آجر ثواب کما سکتا ہے جس نے اس ماہ کو کھو دیا اس نے اللہ کی رضا سے دوری اختتار کر لی اس لئے روزہ رکھ کر اور روزہ داروں کے افطار کا اہتمام کر کے اپنے لئے زریعہ نجات بنالیں۔اس موقع پر افطار ڈنر کے میزبانوں کے علم خاص پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تقریب خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی جس میں معززین اور اہل علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔