آپ کے پاس کون سا جادو ہے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں سپورٹ ساری جماعتیں کررہی ہیں،صحافی کا محسن نقوی سے سوال

محسن نقوی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا بس اللہ کا کرم ہے اچھی بات ہے کہ ساری جماعتیں مجھے سپورٹ کر رہی ہیں،لیکن میں آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروا نے آیا ہوں

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 16 مارچ 2024 15:23

آپ کے پاس کون سا جادو ہے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں سپورٹ ساری ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ2024 ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سینیٹ انتخابات میںکاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمیشن آفس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا آپ کے پاس کون سا ایسا جادو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں لیکن سپورٹ ساری جماعتیں کر رہی ہیں،محسن نقوی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بس یہ اللہ کا کرم ہے اچھی بات ہے کہ ساری جماعتیں مجھے سپورٹ کر رہی ہیں۔

لیکن آج میں یہاں آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروا نے آیا ہوں ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کیلئے 2کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔وزیر داخلہ محسن نقوی سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع الیکشن کمیشن پہنچے ۔ مسلم لیگ ق کے چوہدری شافع حسین، مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر، غضنفر عباس چھینہ اورپیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی سمیت وکلاءکی ٹیم بھی وزیر داخلہ کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے۔محسن نقوی کے ایک کاغذات میں مسلم لیگ ق کے شافع حسین اور ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر ان کے تائید کنندہ ہیںجبکہ دوسرے کاغذات نامزدگی میں پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی تجویز کنندہ ہیں۔بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد روانہ ہوگئے۔

2اپریل کو ہونے والے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے ۔مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار وں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ۔سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کروائے ہیں۔اسی طرح سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی کے ولید اقبال ،مسلم لیگ ن کی طرف سے سعیدالٰہی ،پی ٹی آئی کے اعظم خان سواتی اور سید ارشاد حسین ،عرفان سلیم، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور اظہر قاضی مشوانی ، طلحہ محمود، دلاور خان سمیت کئی دیگر رہنماءبھی کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔

بھی سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔