5 اپریل کو یوم القدس منائیں گے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

ہفتہ 16 مارچ 2024 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ5 اپریل بروزجمعہ یوم القدس منائیں گے،غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 38 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں جن میں13 ہزاربچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں الخدمت فائونڈیشن اور بحریہ ٹائون پروگریسیو گروپ کے اشتراک سے چیریٹی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سراج الحق نے کہا کہ عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا جو سلسلہ شروع کیا ہے، اس پر قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس وقت غزہ دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے اوراسرائیلی حملوں میں اب تک38 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوچکے جن میں13 ہزاربچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہو ں ،ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں۔