ظ*ترجمان ایوان صدر اور ملٹری سیکرٹری سمیت متعدد افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

ئ*صدر زرداری کا عامر فدا پراچہ ترجمان اور رخسانہ بنگش کو پرسنل سیکرٹری بنانے پر غور ۵قمرزمان کائرہ اور ندیم افضل چن میں سے ایک کو گورنر پنجاب اور دوسرے کو ایوان صدر میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

ہفتہ 16 مارچ 2024 21:05

ذ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں سابق صدر عارف علوی کے ساتھ کام کرنے والے افسران کو ہٹا کر نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے ترجمان ایوان صدر،ملٹری سیکرٹری سمیت متعدد افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر کی اعلی بیوروکریسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ، پرسنل اور پرنسپل سیکرٹری تبدیل کئے جائیں گے،سابق صدر عارف علوی کے ساتھ کام کرنے والے تمام افسران کو تبدیل کیا جائے گا، ترجمان ایوان صدر بھی نیا چہرہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے عامر فدا پراچہ کو ترجمان ایوان صدر تعینات کرنے کا قوی امکان ہے،صدرزرداری نے ملٹری سیکرٹری کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رخسانہ بنگش کو پرسنل سیکرٹری بنانے پر غور جاری ہے،ذرائع کے مطابق آصف زرداری لیگل ایڈوائزر پنجاب سے لیں گے،سابقہ پالیسیاں ختم اور نئی پالیسیاں بنا ئی جائیں گی ،ذرائع کے مطابق پنجاب سے دو اہم سیاسی رہنما قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن میں سے ایک کو گورنر پنجاب اور دوسرے کو صدر ہائوس میں اہم عہدہ پر فائز کیا جائیگا،ذرائع کے مطابق آصف زرداری مفاہمت کی پالیسی کے تحت چلنے کے خواہاں ہے ،صدر مملکت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی اور معاشی استحکام لانے کے خواہاں ہیں،صدر مملکت سیاسی استحکام کے لیے اپوزیشن کے جائز مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے۔