Live Updates

چیف الیکشن کمشنر کو میڈیٹ چوری کرانے کی سخت سے سخت سزا دینی چاہیے ،ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

سب کے سامنے ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، ہمارے جیتے ہوئے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہرایا گیا‘میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

پیر 18 مارچ 2024 16:37

چیف الیکشن کمشنر کو میڈیٹ چوری کرانے کی سخت سے سخت سزا دینی چاہیے ،ان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو میڈیٹ چوری کرانے کی سخت سے سخت سزا دینی چاہیے بلکہ ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سب کے سامنے ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، ہمارے جیتے ہوئے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہرایا گیا، الیکشن میں انہوں نے دھاندلی کر کے حکومت بنا لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 9مئی کا سیزن دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ہمارے کارکنان کو 9ماہ بعد 9مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے، ہمارے کارکن پرامن احتجاج کرتے ہیں ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، کارکنان کے خلاف دہشت گردی کے بے جا مقدمات درج کئے جاتے ہیں، اب ان کو کس چیز کا ڈر ہے۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے دور میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کیا، مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) نے بھی لانگ مارچ کیا، ہم نے کسی کو گرفتار نہیں کیا، پرامن احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز ساڑھے 3 ماہ جیل میں گزار کر آبدیدہ ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین 11 ماہ سے جیل میں ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات