صدرمملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
پیر 18 مارچ 2024 17:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اماراتی کاروباری ادارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں،اماراتی کاروبار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مینگروز کے جنگلات میں سرمایہ کاری کررہا ہے ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو کاربن کرڈیٹس کی مارکیٹ سے باہمی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان نے آبی ضیاع پر قابو پانے ، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے نہروں کی لائننگ کے منصوبے شروع کیے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو نئی ٹیکنالوجیز کے اشتراک ، زرعی شعبے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غذائی تحفظ کا مسئلہ خطے کیلئے باعث ِتشویش ہے ۔ اماراتی سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے ، پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں، متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی کی ،متحدہ عرب امارات نے "لاس اینڈ ڈیمج" کے فنڈ کیلئے 100 ملین ڈالر کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فنڈ سے عدم تحفظ کے شکار ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملےگی،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔اماراتی سفیر نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر بننے پر مبارکباد دی۔سفیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔اماراتی سفیر نے صدر مملکت کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی جسے صدر نے قبول کیا۔صدر نے تہنیتی پیغامات پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔متحدہ عرب امارات میرے دل کے بہت قریب ہے ۔صدر مملکت کا دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔\932مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.