سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی وزیرستان میں سیکورٹی فورسسز پر حملہ کی مذمت

پیر 18 مارچ 2024 17:24

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور لیفٹینٹ کرنل کاشف اور فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور فوجی جوانوں کو جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،دہشت گردوں کے خلاف جرات و شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے قوم کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا افواج پاکستان کے آفیسروں اور جوانوں کے قاتل ملک اور قوم کے دشمن ہیں، شہداء کے شہادت پر انکے تمام خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور تمام شہداء کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا گو ہیں۔\378