Live Updates

ایف آئی اے حکام نے سوالات کئے جس کے میں نے جوابات دیئے ، شیر افضل مروت

میرے پاس وائس آڈیو میسجز ہیں ،یہ آڈیو میسجز اردو اور پشتو میں ہے،ان آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہیے ہماری سیاست گندی ہوچکی ہے ، گفتگو

پیر 18 مارچ 2024 17:36

ایف آئی اے حکام نے سوالات کئے جس کے میں نے جوابات دیئے ، شیر افضل مروت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ ایف آئی اے حکام نے سوالات کئے جس کے میں نے جوابات دیئے ۔ ایف آئی اے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں ایف آئی حکام کے سامنے پیش آیا ۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی حکام نے سوالات کیے جس کے میں نے جوابات دیئے ،ایک شخص پاکستان سے فرار ہوکر 15سال سے دبئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میری معلومات کے مطابق ان سے انڈین رابطہ کرنے والوں نے مریم نواز کے کہنے پر اس رابطہ کیا۔انہوںنے کہاکہ میرے پاس وائس آڈیو میسجز ہیں ،یہ آڈیو میسجز اردو اور پشتو میں ہے،ان آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہیے ہماری سیاست گندی ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 9مئی کے بعد سے قتل یا اغواہ ہونا معمول کی بات ہے ،ایف آئی اے کو کہا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار (ن )لیگ والے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ میرے خلاف سے درخواست دی گئی ہے کہ اس بیان سے ان کی زندگی کو خطرہ ہے ،یہ اتنے بڑے بدمعاش ہیں کہ ان کے خلاف آواز بھی نہ اٹھائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ،امریکی ایما پر پاکستان میں قیامت صغریٰ برپا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے کو تفصیلات دے دیں ہیں،زندگی کے خوف سے آپ کے آگے جھک نہیں سکتے،بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں نو مئی کے بیانیے کو قوم نے مسترد کردیا ،جو ثبوت بتارہے ہیں اس کے بعدمریم نواز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ادارے آزاد نہیں ایف آئی اے کی کوئی اوقات نہیں ہے ،جو ادارہ محسن نقوی کے انڈر ہو اس سے انصاف کی توقع نہیں
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات