شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ہے، جنرل (ر) عبدالقادربلوچ

پیر 18 مارچ 2024 22:18

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ہے، لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور فوجی جوانوں کو جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،دہشت گردوں کے خلاف جرات و شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے قوم کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا افواج پاکستان کے آفیسروں اور جوانوں کے قاتل ملک اور قوم کے دشمن ہیں، شہدا کے شہادت پر انکے تمام خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور تمام شہدا کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا گو ہیں۔