اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود 22 فیصد پربرقرار رکھنے کا اعلان کردیا

پیر 18 مارچ 2024 22:44

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود 22 فیصد پربرقرار رکھنے کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرحِ سود پر فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا جسے برقرار رکھا گیا ہے۔مانیٹری پالیسی کمیٹی آج شرح سود پر فیصلہ دیگی۔اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ستمبر 2025ئ تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار بڑھنے سے معاشی سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی جاری کھاتے کا توازن توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہو رہا ہے۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق خریف کی فصلوں میں کپاس اور چاول کی کارکردگی اچھی رہی، فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔