Live Updates

ایک دن سب عوام پھٹ پڑیں گے،سابق وزیراعظم

الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے،انہیں الیکشنز کو لے کر عوام ایک دن پھٹ پڑیں گے،رزلٹ کو قبول نہیں کیا جارہا ،الیکشن متنازع ہوچکے ہیں،شاہدخاقان عباسی اس جھگڑے کا حل یہی ہے کہ سپریم کورٹ پریزائڈنگ آفیسرز کو بلائے اور فارم 45کے بارے میں قرآن پر حلف لے ،پوچھیں کہ یہ فارم 45آپ کا ہے یا نہیں ،مسئلے کا حل ہی نکالنا ہے تو پھر حل یہی ہے،سابق وزیراعظم

پیر 18 مارچ 2024 22:30

ایک دن سب عوام پھٹ پڑیں گے،سابق وزیراعظم
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ایک دن سب عوام پھٹ پڑیں گے ، الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے،انہیں الیکشنز کو لے کر عوام ایک دن پھٹ پڑیں گے،رزلٹ کو قبول نہیں کیا جارہا ،الیکشن متنازع ہوچکے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس جھگڑے کا حل یہی ہے کہ سپریم کورٹ پریزائڈنگ آفیسرز کو بلائے اور فارم 45کے بارے میں قرآن پر حلف لے،پوچھیں کہ یہ فارم 45آپ کا ہے یا نہیں ،مسئلے کا حل ہی نکالنا ہے تو پھر حل یہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب سب مل کر بیٹھیں گے تو نئے الیکشن پر بات ہوگی ۔اگر الیکشن نہیں ہوسکتے تو ان کو ہی درست کرلیں ،سپریم کورٹ حل نکال سکتی ہے،اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ حکومت نہیں چل سکتی ،ویسے بھی اس میں صلاحیت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میری حکومت بھی نہیں چلی صرف ٹائم گزارا تھا یہ بھی وقت گزار سکتی ہے لیکن چلے گی نہیں ،حکومت چلی تو ملک سروائیو نہیں کرے گا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت چلی لیکن ملک نہیں چلا،حالات خراب سے خراب ہوتے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نام نہاد اتحاد کو طول دینی ہے تو دیتے رہیں ایک دن فیصلہ سڑک پر ہی ہونا ہے۔عوام ایک دن بولیں گے،پھٹ پڑیں گے۔ان کو سوچنا ہوگا کہ ملک چلانا ہے یا کرسیاں سنبھالنی ہیں ۔اتفاق کے بغیر ملک چلانے کا کوئی راستہ نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات