سعودی قیادت کی روسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 19 مارچ 2024 08:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو نئی صدارتی مدت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے روسی صدر، روس کے دوست عوام کے لیے مزید ترقی، کامیابی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کی تعریف کی جسے تمام شعبوں میں مضبوط بنانا اور ترقی دینا چاہتے ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روسی صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے روسی صدر اور روس کے دوست عوام کی کامیابی، ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔