پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں فضائی حملے کئے ہیں،طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین سے حملے نہ کئے جائیں،ویدانت پٹیل کی پریس بریفنگ

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 19 مارچ 2024 10:20

پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ2024 ء) امریکہ نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والے دہشتگردوں حملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے، افغان سرزمین سے حملے نہیں ہونے چاہئیں،طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین سے دیگر ممالک میں حملے نہ کئے جائیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں فضائی حملے کئے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان پرزور دیتے ہیں کہ اختلافات کا حل نکالیں، پرعزم ہیں کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔، ہم پاکستانی رہنماوٴں کیساتھ رابطے میں ہیں۔فریقین آپس کے اختلافات ختم کریں۔

(جاری ہے)

افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں شہریوں کو نقصان نہ پہنچے، دوطرفہ بات چیت،انسداد دہشت گردی پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ہم پاکستان اور افغانستان دونوںممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ افغانستان پر تفصیلی بات ہوئی ہے ۔انسداد دہشت گردی کے مذاکرات اور دیگر دوطرفہ مشاورت پر بات چیت ہوتی ہے۔ امریکی سفیر اور پاکستانی وزیر اعظم نے دوطرفہ امور پر گفتگو کی، علاقائی سلامتی پر پاکستانی حکومت کے ساتھ شراکت داری پر گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکاکا ایک اہم شراکت دار ہے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ دونوں رہنماوٴں نے آئی ایم ایف کیساتھ مسلسل اقتصادی اصلاحات امریکی حمایت پر بات چیت ہوئی، پرائیوٹ سیکٹر نے اقتصادی ترقی کے مسائل کی قیادت کی، پاکستانی شراکت داروں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ بیان پاکستان کی جانب سے افغانستان کے سرحدی علاقوں کے اندر ’انٹیلی جنس پر مبنی معلومات کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف کارروائی‘ کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔