امیر قطر کی روسی صدر کو مبارک باد

منگل 19 مارچ 2024 10:30

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) قطر نے ولادیمیر پیوٹن کو ایک بار پھر روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد یتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید پیش رفت ہو گی۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے تاس نے امیر قطر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے گزشتہ روز ولادیمیر پیوٹن کو ایک بار پھر انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کا ٹیلی گرام بھیجا ۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید پیش رفت کی امید ظاہر کی۔ واضح رہے کہ روس میں 15 سے 17 مارچ تک صدارتی انتخابات ہوئے۔ روس کے الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 100 فیصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹ حاصل کئے۔