امریکی وزیرِخارجہ رواں ہفتے سعودی عرب اورمصرجائیں گے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

منگل 19 مارچ 2024 13:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ دورے میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات کریں گے، وزیرِ خارجہ کی آج(بدھ کو) جدہ میں سعودی حکام سے ملاقات طے ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ جمعرات کو مصری حکام سے بات چیت کیلئے قاہرہ پہنچیں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیرِ خارجہ نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔