مہاراشٹر ، بھارتی فورسز نے کارروائی میں 4نکسل باغیوںکو قتل کر دیا

منگل 19 مارچ 2024 13:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھارتی فورسز نے 4لوگوںکو ہلاک کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم اور پولیس اہلکاروں نے مہاراشٹر چھتیس گڑھ ریاستوںکی سرحد کے ساتھ گڈچرولی میں ایک کارروائی کے دوران 4 افراد کو نکسل باغی قراردیتے ہوئے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہلاک کئے گئے افراد کو نکسل باغیوں کے لیڈرمنگی اندراویلی ایریا کمیٹی کے سکریٹری ڈی وی سی ایم ورگیش، سیر پور چنور ایریا کمیٹی کے سکریٹری ڈی وی سی ایم مگتو،، پلاٹون ممبران کرسانگ راجو، اور کدی میتا وینکٹیش قراردیا ہے ۔بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ کارروائی میں بھارتی پولیس اورفورسز کی متعد د ٹیموں بشمول پولیس کے ایک خصوصی واریونٹ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم نے حصہ لیا ۔