چیمپنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، تیاری مکمل ہے، چیئرمین پی سی بی
ٹیم کی محنت نظر آنی چاہیے، ہاریں بھی تو عزت سے ہاریں، محسن نقوی پاکستان کے تین اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، امید ہے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے وینیوز چیمپنز ٹرافی سے قبل تیار ہوجائیں گے، گفتگو
منگل 19 مارچ 2024 15:34
(جاری ہے)
محسن نقوی نے کہا کہ ایک ہفتے میں غیرملکی کوچ کا معاملہ حل ہوجاے گا، پچھلے سال ہم نے 2700 ڈومیسٹک میچز کروائے تھے، ہمارا ٹارگیٹ ہے اگلے سیزن میں9 ہزار میچ کروایں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے غیر ملکی کوچ کے حوالے سے کہا کہ میں ابھی کسی کا نام نہیں لوں گا کیونکہ اتنی باتیں چلتی ہے اس سے انٹرنیشنل لوگ چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ پیسے جمع کرکے بینک میں ڈالتے تھے، اب وہ پیسے کرکٹ کے اوپر لگیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ میرے پاس جادو کا چراغ نہیں ہے ٹیم کی محنت نظر آنی چاہیے، ہاریں بھی تو عزت سے ہاریں، میچز کروانا صرف مقصد نہیں ہمیں لڑکوں کو آگے لانا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کپتان کی تعیناتی سلیکشن کمیٹی کرے گی، سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں لائوں گا، سلیکشن کمیٹی کو بااختیار کریں گے اور وہی جوابدہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے سیکرٹری جے شاہ سے میری ملاقات ہوئی اور کافی اچھی بات ہوئی۔محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں 4،5 وکٹیں تیار کر رہے ہیں جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی پچز ہوں گی،اسٹیڈیم اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے، یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ویمن کرکٹ لیگ پر کام شروع ہوگیاہے، فینز انگیجمینٹ پر سیکیورٹی کی وجہ سے کام نہیں ہوپاتا، میں چاہتا ہوں فینز ایکشن سے قریب ہوں۔محسن نقوی نے کہا کہ حارث رئوف اچھا کھلاڑی ہے لیکن ٹیم کی ترجیح پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، جو ملک سے نہیں کھیلے گا اس کے لیے یہی پالیسی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.