عالمی رہنماوں کی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد

چینی صدر،شمالی کوریا کے سربراہ،بھارتی وزیراعظم کے تہنیتی پیغامات

منگل 19 مارچ 2024 16:42

عالمی رہنماوں کی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بنے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پیوٹن کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے صدر پیوٹن کو تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی صدر پیوٹن کو مبارکباد دیتے ہوئے روس بھارت اسٹریٹیجک تعلقات میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔