چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری

منگل 19 مارچ 2024 17:43

چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی وصولی کے لیے چیف سیکرئری اور آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں ۔

(جاری ہے)

فیصلہ کے مطابق امیدوارں کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے سیکورٹی مہیا کیا جائے ،گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود پرویز الہی اور دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے روکا تھا،الیکشن کمیشن آراو،ڈی آراو اور ڈی پی او کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرنے کے حوالے سے آج الیکشن کمیشن میں ،درخواست جمع کروائی گئی تھی۔