پنجاب، سینیٹ کی 12 خالی نشستوں کیلئے 14 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

منگل 19 مارچ 2024 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) پنجاب میں سینیٹ کی 12 خالی نشستوں کیلئے 14 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور نے مختلف امیدواروں کو جانچ پڑتال کا وقت دے رکھا تھا، کاغذات کی جانچ پڑتال کے پہلے دن مسلم لیگ(ن)ی7 اور پی ٹی آئی کے 5 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی ہوئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کے پرویز رشید، ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ، مصطفی رمدے، انوشہ رحمان اور بشری انجم بٹ کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

پی ٹی آئی کے حامد خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، ذلفی بخاری ، اعجاز منہاس اور ولید اقبال کے کاغذات بھی چیک کیے گئے جب کہ مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس اور پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک بھی کاغذات کی اسکروٹنی کیلئے آئیں۔ کل مزید 14 امیدواروں کے کاغذات کی پڑتال ہوگی جن میں محسن نقوی، طلال چوہدری، ناصر محمود بٹ، عرفان احمد ڈاہا،صنم جاوید طاہر خلیل سندھو، طارق جاوید اور دیگر شامل ہیں۔