لاڑکانہ ،ہلال احمر کی جانب سے سیلاب زدگان کی مالی مددکیلئے بھینسیں تقسیم

منگل 19 مارچ 2024 23:11

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) لاڑکانہ میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے چیئرمین شاہد حسین لغاری کی ہدایات پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے تعاون سے سیلاب بحالی پروگرام کے تحت بے روزگار سیلاب متاثرین 60 خاندانوں کی مالی مشکلات کم کرنے کے لئے بھینسیں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

بھینسیں تقسیم کرنے کی تقریب میونسپل سٹیڈیم لاڑکانہ میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان ہلال احمر کے اعلیٰ افسران عاصمہ نسیم، احمد فاروقی، سیف جمالی، احتشام خیرو، کامران کاشف، امتیاز احمد، میئر لاڑکانہ انور علی ودیگر نے شرکت کی، ہلال احمر افسران کا کہنا تھا کہ سروے کے بعد ان بے روزگار سیلاب متاثرہ 60 خاندانوں میں 60 بھینسیں تقسیم کی گئی ہیں جن کے پاس کوئی کاروبار یا ذریعہ معاش نہیں تھا لیکن اب وہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کی بہتر کفالت کر سکیں گے، ہلال احمر نے اعلان کیا کہ آئندہ پراجیکٹ میں وہ بے روزگار سیلاب متاثرین کے لیے مستقبل قریب میں لوڈرز تقسیم کریں گے ۔

اس موقع پر ریڈ کریسینٹ کی میڈیا کوآرڈینیٹر عروسہ اور فضل کریم بگھیو ودیگر بھی موجود تھے۔