Live Updates

سپریم کورٹ پریزائڈنگ آفیسرز کو بلائے اور فارم 45کے بارے میں قرآن پر حلف لے

الیکشن متنازع ہوچکے ہیں، مسئلے کا حل ہی نکالنا ہے تو پھر حل یہی ہے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تجویز

muhammad ali محمد علی منگل 19 مارچ 2024 20:49

سپریم کورٹ پریزائڈنگ آفیسرز کو بلائے اور فارم 45کے بارے میں قرآن پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2024ء) شاہد خاقان عباسی نے تجویز دی ہے کہ سپریم کورٹ پریزائڈنگ آفیسرز کو بلائے اور فارم 45کے بارے میں قرآن پر حلف لے، الیکشن متنازع ہوچکے ہیں، مسئلے کا حل ہی نکالنا ہے تو پھر حل یہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ایک دن سب عوام پھٹ پڑیں گے ، الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے،انہیں الیکشنز کو لے کر عوام ایک دن پھٹ پڑیں گے،رزلٹ کو قبول نہیں کیا جارہا ،الیکشن متنازع ہوچکے ہیں ۔

 اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس جھگڑے کا حل یہی ہے کہ سپریم کورٹ پریزائڈنگ آفیسرز کو بلائے اور فارم 45کے بارے میں قرآن پر حلف لے،پوچھیں کہ یہ فارم 45آپ کا ہے یا نہیں ،مسئلے کا حل ہی نکالنا ہے تو پھر حل یہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب سب مل کر بیٹھیں گے تو نئے الیکشن پر بات ہوگی ۔اگر الیکشن نہیں ہوسکتے تو ان کو ہی درست کرلیں ،سپریم کورٹ حل نکال سکتی ہے،اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ حکومت نہیں چل سکتی ،ویسے بھی اس میں صلاحیت نہیں۔

انہوںنے کہاکہ میری حکومت بھی نہیں چلی صرف ٹائم گزارا تھا یہ بھی وقت گزار سکتی ہے لیکن چلے گی نہیں ،حکومت چلی تو ملک سروائیو نہیں کرے گا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت چلی لیکن ملک نہیں چلا،حالات خراب سے خراب ہوتے جائیں گے۔ نام نہاد اتحاد کو طول دینی ہے تو دیتے رہیں ایک دن فیصلہ سڑک پر ہی ہونا ہے۔عوام ایک دن بولیں گے،پھٹ پڑیں گے۔

ان کو سوچنا ہوگا کہ ملک چلانا ہے یا کرسیاں سنبھالنی ہیں ۔اتفاق کے بغیر ملک چلانے کا کوئی راستہ نہیں ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت جلد آئے گی، مشاورت کررہے ہیں، اگلے دو تین مہینوں مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی، اس جماعت میں مصطفی نواز کھوکھر، مفتاح اسماعیل سمیت کئی دیگر لوگ بھی شامل ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات