بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

بدھ 20 مارچ 2024 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم لاہور سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 ختم ہوئی ہے جس میں بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔