ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

بدھ 20 مارچ 2024 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اوراسلام آباد میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور41،مٹھی39، لسبیلہ، ٹنڈو جام اورشہید بینظیر آباد میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔