پیپلز پارٹی کا ضمنی الیکشن میں پنجاب میں اپنے امیدوار نہ لانے کا فیصلہ

بدھ 20 مارچ 2024 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) لاہور سمیت پنجاب بھر سے قومی اور پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ان حلقوں میں اپنے امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔