جشن نوروز کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر کے افغانوں کو نئے سال کی مبارکبادپیش کرتا ہوں، احمد خان

بدھ 20 مارچ 2024 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) افغان قومی موؤمنٹ کے چیرمین احمد خان نے جشن نوروز کے پر مسرت موقع پر دنیا بھر کے افغانوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ھوے کہا ہے کہ پشتون افغان ملک میں اپنے ہی ابا و اجداد کی سر زمین پر اباد ہیں۔پشتون افغان خان و پٹھان ایک ہی قوم کے نام ہے اسلئے ایک افغان ھونے پر فخر کرتا ھوں انھوں نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کے شروع ھوتے ہی بعض افغان فوبیائ کے ذہنیت عناصر ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر افغانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ھوے انخلائ کی بات کرنے لگے ہیں وہ عناصر اپنے حدود تک رہ کر صوبے کی فکر نہ کرے انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے نام پر کسی کو سیاسی مفادات حاصل نہیں کرنے دیں گے انھوں نے کہا کہ افغانستان میں مکمل امن انے تک افغان مہاجرین ایک خاص معائدے کے تحت پاکستان میں محنت مزدوری کر کے پر امن زندگی بسر کر رہے ہیں اس لئے افغان مہاجرین کی زور زبردستی انخلائ جنوا کنونشن کی خلاف ورزی ھو گی انھوں نے کہا کہ ایک بلوچ رہنما کا یہ دعوہ بھی مردم شماری 2017میں غلط ثابت ھوا کہ افغان مہاجرین نے قومی شناختی کارڈ بنائیں ہیں۔

(جاری ہے)

بعض تاریخ سے نا آشنا اور نا بلد عناصر ھر پگڑی و داڑھی رکھنے والے کو افغانستان کی افغان مہاجر گردانتے ھوے انہیں شک کی نگاہ سے دیکھتیہیں انھوں نے کہا کہ کچھ سرحدی لکیرے ہمارے انمٹ قومی لسانی تاریخ و جغرافیائی و ثقافتی اور خونی رشتوں کو کبھی بھی ختم نہیں کر سکتیں اگر اس بات کا ایک غیر جانب دارانہ سروے کرایاجاے کہ اس ملک کیلئے کس قوم کے آباو اجداد نے زیادہ قربانیاں دی ہے تو پتہ چلے گا کہ پشتون افغان قوم کی گراں قدر قربانیوں سے پہلے تو انگریز فرنگی کو برصغیر سے مار بگایا اور پھر پاکستان کے قیام میں ان گنت قربانیاں دی گء ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات قوی حقیقت پر مبنی ہے کہ ہمارے دادا غازی عبداللہ خان شہید نی1841ئ میں موجودہ افغانستان میں انگریزوں کے خلاف سخت جہادی جدوجہد کرتے ھوے کابل کو انگریزں سے پاک کرایا تھا اور وہی پر جام شہادت نوش کی۔ آج بھی شہید غازی عبداللہ خان کا مزار کابل میں موجود ہے۔کیونکہ اس وقت برصغیر میں پاکستان اور ہندوستان ایک متحدہ ہندوستان کے نام سے جانے جاتے تھے۔

آحمدخان نے کہا کہ دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے پشتون بنیادی طور پر افغان ہے اور ہمیں ایک افغان ھونے پر فخر محسوس ھو رہاہے اس لیے کسی سے افغامیت کا لاہسنس لینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم پاکستانی ہیں اور قومیت ہمارا افغان تھا افغان ہے اور افغان رہے گی انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے خلاف ہرزہ سراہء اور ان پر سیاست چمکاہء کھبی بھی برداشت نہیں کریں گی