سیدہ شہلارضانے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض سرانجام دینا شروع کردیئے

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کیمپ مینجمنٹ کا اعلان کردیا،اولمپیئن شہناز شیخ کیمپ کمانڈنٹ جبکہ امجد پرویز ستی اور جہانگیر لانگو قومی ہاکی ٹیم کیمپ کے کوآرڈی نیٹر تعینات

جمعرات 21 مارچ 2024 20:55

�راچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے جمعرات کوپاکستان ہاکی فیڈریشن آفس کراچی پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیااور فرائض سرانجام دیئے۔عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں واقع صدر پی ایچ ایف کے آفس میں سیدہ شہلا رضا نے مختلف انتظامی احکامات صادر کئے۔ پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر کرنے کے لئے سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کو احکامات جاری کیئے، قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان اور ممبران کی سفارشات پر مبنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کی منظوری بھی دی۔

صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلارضا نے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے وفد نے گذشتہ روز ملاقات کی انہوں نے مجھے درخواست کی کہ بلوچستان میں کھلاڑیوں کی جدید ٹریننگ سہولیات موجود ہیں اور وہ خواہاں ہیں کہ قومی سطح کے ایونٹس کا انعقاد بلوچستان میں کرایا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن مئی میں منعقد ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا انعقاد کوئیٹہ بلوچستان میں کرے گی۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی قومی ہاکی تربیتی کیمپ عیدالفطر کے فوری بعد کوئٹہ میں ہوگا۔صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کیمپ مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اولمپیئن شہناز شیخ کیمپ کمانڈنٹ ہونگے جبکہ اولمپیئن ایازمحمود، اولمپیئن ریحان بٹ ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن دلاور حسین اور عمران بٹ انٹرنیشنل کوچز پینل میں شامل کیئے گئے ہیں۔

امجد پرویز ستی، جہانگیر لانگو قومی ہاکی ٹیم کمیپ کوآرڈی نیٹر تعینات کئے گئے ہیں۔قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ اور قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے اراکین اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل کی سفارشات پر مبنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کی منظوری صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے دی۔ قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہونگے۔

گول کیپرعبداللہ اشتیاق خان(ماڑی پیٹرولیم)، منیب الرحمن(پنجاب)، اکمل حسین(واپڈا)، فیضان جنجوعہ(کسٹمز)،بلال خان(بلوچستان)اور شہریار(آزاد کشمیر)، دیگرکھلاڑیوں میں محمد عبداللہ(ماڑی پیٹرولیم)، رانا عبدالوحید(واپڈا)، رومان(واپڈا)، احمد ندیم(پنجاب)، عبدالرحمن(پی اے ایف)،جنید منظور(نیشنل بینک)، اسامہ بشیر(پی اے ایف)، محمد عمران(پی اے ایف)، افراز(ماڑی پیٹرولیم)، محمد عمر بھٹہ(واپڈا)،ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک)، رضوان علی(پی اے ایف)، عبدالقیوم (کسٹمز)، اکبر علی(پنجاب)، ارسلان (پنجاب)، معین شکیل(واپڈا)، حماد انجم(واپڈا)، سلمان رزاق(واپڈا)، سفیان خان(ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد(ماڑی پیٹرولیم)، عبدالمنان(کسٹمز)، سمیع (کسٹمز)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم)، اسد اللہ(بلوچستان)، مرتضی یعقوب(واپڈا)، عقیل احمد(واپڈا)، غضنفر علی(کسٹمز)، زکریا حیات(نیوی)، ارشد لیاقت(ماڑی پیٹرولیم)، عبدالحنان شاہد(واپڈا)، عبدالرحمن(واپڈا)، محمد عماد(کسٹمز)، عمر مصطفی(ماڑی پیٹرولیم)، تیمور جاوید (پنجاب)، دانش(پنجاب)،امجد علی (پنجاب)، زاہد اللہ(واپڈا)، جبران حمزہ(کے پی کی)، ندیم خان(کے پی کی)، عدیل لطیف(کسٹمز)، بشارت علی(نیوی)، شاہ زیب خان(کسٹمز)، عبیداللہ بھٹو(واپڈا)، عبدالواجد(بلوچستان)، حمزہ فیاض(کسٹمز)۔

سیدہ شہلا رضا نے ایگزیکٹو سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن قدیر بشیر، ایڈمنسٹریٹر کیمپ آفس کراچی کرنل ر محمد اعظم کو اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے احکامات صادر کئے اور اس سلسلہ میں جاری کئے گئے تمام سابق احکامات، نوٹسز اور دیگر لیٹرز کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے مبشر علی اور چوہدری طاہر شریف گجر کو رابطہ آفیسر پی ایچ ایف آفس لاہور تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ایک ہفتہ میں کردی جائیگی۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کو ہدایات جاری کرچکی ہوں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کو ایک نان پروفیشنل انداز میں چلایا جا رہا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ویب سائٹ کی تیاری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ معاملات ہاکی اور کھلاڑیوں کے مسائل کی بجائے صدر فیڈریشن کے مسال پر آگے ہیں۔ ایسے وقت میں کھلاڑیوں کے حالات پر کوی بات نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے قانون کے مطابق جو موشن آف کانفیڈنش میں ناکام ہوجاے وہ کانگریس کے ممبر نہیں رہتے، طارق بگٹی گروپ کے ساتھ وہ ممبر ہیں جو نان ممبر ہیں، آج تک کسی صدر نے سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں دخل نہیں دیا لیکن اس بار نیا کام ہوا۔

کہا گیا کہ ہاکی کے کھلاڑی منتخب کرنا کوی بڑی بات نہی۔ اولمپک کوالیفائر ایونٹ سے قبل ہی گول کیپر انجرڈ ہوا تو اسکا ٹی اے ڈی اے روک لیا گیا۔ اس حد تک من مانیاں کی گئیں کہ ویڈیو اینلسٹ کے بجاے بلوچستان سے ٹک ٹاکر کو قومی ٹیم کے ساتھ لے جایا گیا۔نامزد صدر چاہتے تھے جو دورہ آرہا ہے میں وہاں جاوں۔ 3 کروڑ 75 لاکھ کا چیک غاب ہے ۔۔کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی نہیں مل رہا۔

صدر پی ایچ ایف شہلا رضا نے کہا کہ ا ن سب چیزوں کو دیکھ کر کانگریس نے اپنا فیصلہ کیا۔ پی ایچ ایف کانگریس کی میٹنگ ہوی جس میں تمام صوبوں اور ڈیپارٹمنٹ کے نماندے شریک تھے۔کانگریس نے مجھے بطور صدر منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد فیڈریشن کے کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کریں گے۔صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ اب ہم کلبز کی اسکروٹنی اور لیگ کروانے جارہے ہیں۔عید کے بعد بلوچستان میں قومی ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا،وزیراعظم تک بات پہنچائی ہے ان کے سامنے بات رکھیں گے۔مخالف گروپ کے ساتھ مل کر بیٹھنے کی کوئی گنجاش نظر نہیں آرہی ہے۔