عالمی یوم جنگلات کے موقع پر صوبہ بھر میں پودے لگائے جا رہے ہیں،رمیش سنگھ اروڑہ

جمعرات 21 مارچ 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) پنجاب کو سرسبز بنانے کے انقلابی پروگرام 'پلانٹ فار پاکستان' مہم کے تحت اور وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر محکمہ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ پیکیجز مال پہنچے اورپودا لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں عالمی یوم جنگلات منایا جا رہا اور15 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔رمیش سنگھ نے کہاکہ سب کو اپنے اپنے حصے کا پودا لگانا ہوگا اور ہر ایک کو چاہیے کہ 'پلانٹ فار پاکستان' مہم میں اپنا بھرپور حصہ ڈالے۔