سندھ ہائی کورٹ، شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت پرنادرانے رپورٹ پیش کردی

درخواستگزار کا نادرا کے پاس کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، پہلے بغیر ریکارڈ کے لوگوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا، رجسٹریشن کی بنیاد پر شناختی کارڈ بناتھا،نادراوکیل

جمعہ 22 مارچ 2024 15:30

سندھ ہائی کورٹ، شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت پرنادرانے رپورٹ پیش کردی ہے ۔نادرانے اپنی رپورٹ میں کہاکہ درخواستگزار کا نادرا کے پاس کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے جبکہ عدالت نے دوران ریمارکس دیئے کہ کوئی ایسا ثبوت پیش کریں جس سے پاکستانی ہونے کا پتہ لگے۔

جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ نادرا کی وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔نادراکے وکیل سبینہ اقبال ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار کا نادرا کے پاس کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ پہلے بغیر ریکارڈ کے لوگوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ رجسٹریشن کی بنیاد پر نور علی نے اپنا شناختی کارڈ بنوایا تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں آپ کے والدین کا شناختی کہاں ہے۔ درخواستگزار نے کہا کہ میرے والدین کا انتقال ہوچکا ہے۔ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے بہن بھائی تو ہونگے جو آپ کی تصدیق کرسکیں۔ دراخواستگزار نے کہا کہ میرے بہن بھائی پنجاب میں رہتے ہیں ان سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوئی ایسا ثبوت پیش کریں جس سے پاکستانی ہونے کا پتہ لگے۔