Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس، برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس، وفد سے ملاقات

جمعہ 22 مارچ 2024 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس، برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس، وفد سے ملاقات ،ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،موسمیاتی تغیرات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق،ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری اور کے لئے پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب فوکل پرسن مقرر کر دیا دیا ،سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے، کوالٹی ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کے اشاریے کی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عوامی فلاح وبہبود ویژن کے مطابق اہداف کے حصول پر تافاق کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لیے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا ۔ مریم نواز نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہو گی صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے زیادہ وقت پائیدار ترقی کے ماڈل کی منصوبہ بندی پر صرف ہوریا ہے ایک بھی دیہی صحت مراکز تسلی بخش نہیں موبائل ہیلتھ یونٹس ، کلینک آن وہیلز پروگرام لا رہے ہیں ایف سی ڈی اوکے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں دیہات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں کوڑا اکٹھا کرنے کا مناسب سسٹم نہیں اور لینڈ فِل سائیٹس کی کمی ہے پورے صوبے کیلئے موثر اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کا نظام لا رہے ہیں ترقی کے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں سموگ کے سدباب پرکام کرنے کی بہت ضرورت ہے ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول میں بہتری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں وقت لگے پی ایم یو کو ری سٹرکچر کیا جائیگا مانیٹرنگ کا مناسب نظام ہو گا تو منصوبوں کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام سے تمام آبادی کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلبائ کیلئے فری کھانے کا پروگرام لا رہے ہیں تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرز کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وفد نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ مستند ڈیٹا کی موجودگی میں بہتر انداز میں پراجیکٹ کو چلایا جا سکے گا 2018 تک متعدد سکولوں میں بجلی، صاف پانی، واش رومز کی سہولیات فراہم کی گئیں تعلیم، صحت اور سوشل پروٹیکشن کی سروس ڈیلیوری بہتر کرنے پر توجہ مرکوز ہے ماحولیاتی تحفظ، ریوینیو میں اضافہ سمیت دیگر سیکٹرز پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے گندم، مکئی اور گنے کی پیداوار میں اضافے کیلئے تعاون کریں گے لوکل گورنمنٹ ریوینیو میں 50 فیصد اضافے کے لئے اقدامات کے ضرورت ہے اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیرپرویز رشید، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق،صو بائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریزخزانہ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سکولز یجوکیشن،پاپولیشن، جنگلات، توانائی، ماحولیات،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سی ای او پی بی آئی ٹی،برطانیہ ہائی کمیشن سے زو ویئر - پولیٹیکل کونسلر،میٹ کلینسی - سینئر گورننس ایڈوائزر،نوید عزیز - سینئررسپونسیبل آفیسر ایس این جی پروگرام، کلارا اسٹرینڈوج - پنجاب میں برطانوی نمائندہ، مجیب خان - پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس این جی،بلال راؤ - ڈیلیوری ایسوسی ایٹس اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات