رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کردی گئیں

جمعہ 22 مارچ 2024 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کردی گئیں ،رواں مالی سال پاکستان کو 6 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بیرونی حاصل ہوا، پاکستان کو بجٹ تخمینے سے کم قرض اب تک موصول ہوا ہے،۔

(جاری ہے)

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو 6 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بیرونی حاصل ہوا رواں مالی سال پاکستان نے 17 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زیادہ بیرونی قرضوں کا تخمینہ لگایا ہے پاکستان کو بجٹ تخمینے سے کم قرض اب تک موصول ہوا ہے، پاکستان کو جولائی تا فروری 84 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دو طرفہ قرض موصول ہوا۔

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کا 59 کروڑ 51 لاکھ ڈالر تیل کی سہولت کیلئے فراہم کئے چین نے پاکستان کو 6 کروڑ 73 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا قرض دیا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 68 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے زیادہ حاصل کئے 2 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹ کے تحت پاکستان کو موصول ہوئے۔