مختلف سیاسی رہنمائوں کی جام کمال خان کو وزارت تجارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

جمعہ 22 مارچ 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے صدر عبدالمالک بلوچ،ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ایک وفد نے وزیر تجارت جام کمال سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی، سابق وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز اور ڈاکٹر حسین اسلام بھی شریک ہوئے ۔سیاسی شخصیات نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر تجارت کے طور پر ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔