جیت کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود پی ٹی آئی سے ایک اور نشست چھن گئی
تحریک انصاف کے امیدوار کے 14 ہزار ووٹ مسترد، الیکشن کمیشن نے این اے 154 میں ن لیگ کی فتح کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
محمد علی
جمعہ 22 مارچ 2024
21:34
(جاری ہے)
اس حلقہ میں 20 ہزار 816 ووٹ مسترد ہوئے۔ اس سے قبل 16 فروری کو الیکشن کمیشن نے اس حلقے سے تحریک انصاف کے آزاد امیدوار رانا محمد فراز نون کی فتح کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا محمد فراز نون 1 لاکھ 34 ہزار 937 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان کانجو 1 لاکھ 28 ہزار 438 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جس پر تحریک انصاف کے رہنما رانا محمد فراز نون نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میری جیت کے فارم 45، 47، 48، 49 جاری ہونے، میرا قومی اسمبلی کا آفیشل نوٹیفکیشن ہونے کے بعد چھٹی والے دن یعنی اتوار کو میرے حلقے میں جو غیرقانونی طور پر دوبارہ گنتی کا آرڈر جاری کیا گیا ۔ پھر ہمیں بتائے بغیر وقت لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع کیا گیا، میرے وکلا ٹیم گنتی کی جگہ تو پہنچی لیکن پولیس نے ان کو دھمکایا، انہیں اندر نہیں جانے دیا گیا۔ ان اعتراضات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ کے امیدوار کو فاتح قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے رانا محمد فراز نون کے 14 ہزار ووٹ مسترد کر دیے گئے جس کے بعد ان کے ووٹ 1 لاکھ 34 ہزار سے کم ہو کر 1 لاکھ 20 رہ گئے، یوں ن لیگ کے امیدوار کو 6 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دے دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں اراکین اسمبلی کے مبینہ جوڑ توڑ کا دعویٰ
-
جعلی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے مالیت کے انٹرنیٹ راﺅٹرز درآمد ہونے کا انکشاف
-
ہم نے 2 مطالبات مذاکرات میں رکھے جس پر حکومت آنے کو تیار نہیں. سلمان اکرم راجہ
-
جیٹ فیول کی قیمت میں9روپے لیٹرکا اضافہ‘فضائی ٹکٹ مہنگے ہونے کا امکان
-
اسلام آباد ناکام ہوچکا ہے تو اس کو تھرپارکر کے حوالے کردیں، بلاول بھٹو زرداری
-
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہو گا
-
یمنی مسلح افواج کے حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں پر نئے حملے، صعدہ، الجوف اور تعز میں1122 حملوں میں1747جنگجو ہلاک
-
جی سیون کے ہنگامی ذخائر استعمال کرنے کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
آئندہ حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا، ایران کی پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ
-
چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر کاکروچ جنتا پارٹی نے 10 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
-
نظام تباہ ہونے کا بیانیہ بنا کر نئے صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے،اسلام آباد ناکام ہو چکا تو اسے تھرپارکر والوں کے حوالے کردیں. بلاول بھٹو
-
کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے. عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.