&سلیکشن کے نتیجہ میں وہی لوگ مسلط کردیے گئے جو چارچار بار اقتدا ر میں رہ چکے ہیں: سراج الحق
ئ*ان کے نزدیک معیشت کی بہتری کا واحد حل آئی ایم ایف کی غلامی ہے، امیر جماعت اسلامی
جمعہ 22 مارچ 2024 21:45
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں کارکنان کے اعزاز میں افطار تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، رہنما جماعت اسلامی حافظ ادریس اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ غزہ جل رہا ہے،اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشا دیکھ رہے ہیں،امت بے بسی سے ان حکمرانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں، رمضان کے مہینے میں بھی فلسطینیوں پر بارود کی بارش ہورہی ہیں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کے حکمرانوں کو کہتا ہوں کہ خاموشی کی چادر تان کر سونے کی بجائے اہل فلسطین کی عملی مدد کریں ، اہل فلسطین کی جرات اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں، قوم سے اپیل ہے کہ غزہ کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں، ان کے لیے دل کھول کرجماعت اسلامی کو عطیات اورمالی مدد یں، جماعت اسلامی پوری جرات سے اہل فلسطین کا مقدمہ لڑ رہی ہے ،ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اس سے قبل 23بار قرضہ لیا گیا، قوم کو بتایا جائے یہ رقم کہاں گئی، مزید قرضوں سے پہلے ماضی کے قرضوں کا آڈٹ کیا جائے۔ قوم مزید قربانیا ں دینے کو تیار نہیں، حکمران خود قربانی دیں تو قوم بھی قربانی دے گی، ایسا نہیں ہوسکتا کہ حکمران اشرافیہ کے بنک بیلنس میں اضافہ ہو ، یہ لوگ بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنائیں اور قوم ٹیکسز ادا کرے، لوگ اس لیے ٹیکس نہیں دیتے کہ ان کو معلوم ہے ان کا پیسہ کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جیسے تیسے بھی بن گئی اب قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرے، حکمرانوں نے الیکشن میں عوام کو 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا، اب یہ کس منہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی باتیں کررہے ہیں، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، جماعت اسلامی قوم کا مقدمہ لڑے گی۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، مسئلہ نااہل قیادت اور مس مینجمنٹ ہے، خاندانوں کی حکومتیں اور شہزادے شہزادیاں موج کررہے ہیں ، یہ ملک خاندانوں کی نہیں اسلام کی حکمرانی کے لیے قائم ہوا، پاکستان کو گزشتہ 76برسوں میں تماشابنادیا گیا، لوٹ مار جاری ہے، ملک پر 82ہزار ارب قرضہ ہے، عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں، ہرشعبہ زوال کا شکار ہے، حکمران کہتے ہیں ملک بے پناہ مسائل سے دوچار ہے، یہ بتائیں کہ سالہا سال سے اقتدار میں رہتے ہوئے انہوں نے مسائل کو حل کیوں نہیں کیا حقیقت یہ ہے کہ ملک پر مسلط طبقات ہی ملک کے مسائل کی جڑ اور سٹیٹس کو اورفرسودہ نظام کے پہرے دار ہیں، پاکستان اس وقت تک آگے نہیں جاسکتا جب تک ظالم جاگیردار، کرپٹ سرمایہ دار اور خاندان قوم پر مسلط رہے، جماعت اسلامی سویلین بالادستی اورجمہور کی حکمرانی کی جدوجہدجاری رکھے گی، اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.