ناجائز منافع خوروں کو 6لاکھ 47ہزار روپے جرمانے عائد

ہفتہ 23 مارچ 2024 03:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور ڈویژن میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی گئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو 6لاکھ 47ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ناجائز منافع خوری پر 385افراد کو جرمانے کیے گئے اور 103 کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے ریلیف کیلئے پوری فیلڈ فارمیشن متحرک ہے۔ سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے 7ہزار859انسپیکشنز کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 75ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا۔ 390 کو سخت وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کے علاوہ ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کیخلاف بھی کاروائیاں کی گئی۔ ذخیرہ اندوزی پر 4جگہوں کو سربمہر کردیا گیا جبکہ 410 افراد اوورچارجنگ میں ملوث پائے گئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ ڈیش بورڈ بنوا کر روزانہ فیلڈ کاروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔