امارات ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر سے 50 ہزار سعودی ریال برآمد

ہفتہ 23 مارچ 2024 08:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) کسٹمز کے عملے نے امارات ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر سے 50 ہزار سعودی ریال برآمد کر کے ضبط کر لئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان انفورسمنٹ جے آئی اے پی کراچی کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ (جے آئی اے پی) کراچی کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے امارات ایئر لائن کی پرواز EK603 سے دبئی جانے والے اسد احمد نامی مسافر کے قبضہ سے کہ37 لاکھ پاکستانی روپے کے مساوی 50 ہزار سعودی ریال قبضہ لئے ہیں۔ مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائیشروع کر دی گئی ہے۔