یوم پاکستان ،جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان کی قوم کو مبارکباد

یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم کوششوں کی یاد دلاتا ہے جو ایک الگ وطن کیلئے کی گئی تھیں اور ہمارے آباوٴ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی بھی یاد دلاتا ہے،یوم پاکستان پرپیغام

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 23 مارچ 2024 10:04

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ2024 ء) 84 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر، بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پرافواج پاکستان کے سربراہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم کوششوں کی یاد دلاتا ہے جو ایک الگ وطن کیلئے کی گئی تھیں، یہ دن ہمارے آباوٴ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی بھی یاد دلاتا ہے، ہمارے آباوٴ اجداد نے پاکستان کے قیام کیلئے لازوال جدوجہد کی۔

آج مسلح افواج وطن کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں، پاکستان کی سالمیت اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور پاکستانی پرچم کو ہر قیمت پر سر بلند رکھیں گے، انشا اللہ۔

(جاری ہے)

آج ہم اس آزاد فضاوٴں میں خوش اور اپنی آزادی کا احترام کر رہے ہیں، الحمد اللہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم کاوشوں کی یاد دلاتا ہے۔

آج مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو فاشٹ حکمرانوں کے ظلم کا سامنا ہے، یہ ظلم و بربریت ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کا احساس دلاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دن مسلمانوں کے الگ وطن کیلئے ہمارے عظیم رہنماوٴں کے ویژن کے مطابق ہماری تقدیر کا تعین کیا گیا، یہ دن قیام پاکستان کی جدوجہد میں دی گئی ہمارے آباوٴ اجداد کی عظیم قربانیوں اور خدمات کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا یہ دن ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتا ہے، آج ہندوستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے۔آرمی چیف اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہم ہر روز اپنی آزادی کی قدر اور اس کا احترام کرتے ہیں، مسلح افواج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع، خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔