کیٹ میڈلٹن کا ابتدائی سٹیج کے کینسر میں مبتلاہونے کااعتراف

کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور کیموتھراپی جاری ہے،برطانوی شہزادی

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:08

کیٹ میڈلٹن کا ابتدائی سٹیج کے کینسر میں مبتلاہونے کااعتراف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) برطانوی شہزادی کیٹ مڈل ٹن نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیٹ مڈل ٹن کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں بتایا گیا کہ ان کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور کیموتھراپی جاری ہے، کینسر کامرض ابتدائی اسٹیج پر ہے۔

(جاری ہے)

42 سالہ کیٹ مڈلٹن جنوری سے کسی عوامی تقریب میں نہیں دکھائی دیں، شہزادی کیٹ مڈل ٹن کے تین بچے ہیں اور انھیں بیماری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔شہزادی کیٹ کا کہنا تھا کہ دوران علاج شہزادہ ولیم سے بھرپور سپورٹ مل رہی ہے۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیٹ مڈل ٹن سے پوری برطانوی قوم کو پیار ہے۔