Live Updates

ڈسکہ میں بھی ستھرا پنجاب مہم کا باقاعدہ افتتاح

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی ستھرا پنجاب مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ ترجمان بلدیہ ڈسکہ کے مطابق ماہ صفائی مہم کے دوران شجر کاری مہم پلانٹ فارپاکستان کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کا آغاز کالج روڈ اور بنک روڈ ڈسکہ میں شجر کاری مہم سے کیا گیا۔ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سے رکن قومی اسمبلی محترمہ سیدہ نوشین افتخار نے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، ڈی ایس پی ڈسکہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ سمیت محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی یہاں موجود تھے جنہوں نے شجر کاری مہم کے دوران پودے لگائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات