کراچی ایئرپورٹ سے 50 ہزار سعودی ریال اسمگلنگ کی کوشش ناکام

مسافر نے سعودی ریال اپنے بیگ میں چھپارکھے تھے ،کرنسی ضبط کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،ایڈیشنل کلکٹرکسٹمز

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) پاکستان کسٹمزجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ انفورسمنٹ نے جناح انٹرنیشنل ڈپارچرلائونج پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز محمد فیصل نے بتایا کہ ڈپارچر لائونج پر تعینات عملے نے شک کی بنا دبئی جانے والے مسافر کے سامان کی جانچ پڑتال کی تو مسافر کے سامان سے 50ہزار سعودی ریال برآمدہوئے۔

(جاری ہے)

محمد فیصل نے بتایا کہ اسد احمد نامی مسافر پرواز ای ای603 سے دبئی جارہا تھا۔ مسافر نے سعودی ریال اپنے بیگ میں چھپائے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو 5ہزار ڈالر یا اسکے مساوی غیرملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہے لیکن مسافر نے مقررہ حد سے دوگنا زائد 37لاکھ پاکستانی روپے مالیت کے سعودی ریال ہمراہ لیجانے کی کوشش کررہا تھا۔حکام نے کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے برآمدہ کرنسی ضبط کرلی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔