آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہوراور پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہا جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں سمیت حافظ آباد اور شیخو پورہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اورزیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41فی صد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 87رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں یو ایم ٹی 99،ذکی فارمز114،ریونیو سو سائٹی 112،سی ای آر پی آفس91،فداحسین 187،یو اس قونصلیٹ 112،ٹھوکر نیاز بیگ 93ا، پاکستان انجینئرنگ سروسز میں 88 اوربریڈاینڈ بائونڈ لاہور میں 164ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔