ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:14

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء ) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک پاکستان کو دو منصوبوں کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرکی رقم فراہم کریگا، جن دو منصوبوں کے لیے رقم کی فراہمی کی جائیگی انمیں ایک منصوبہ ڈیجٹیل اکانومی انہاسمنٹ پروگرام ہے جس کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ملیں گے ،منصوبے کے تحت شہریوں اور فرموں کے لیے ڈیجیٹل طور پر فعال عوامی خدمات کی فراہمی کی توسیع میں معاونت کی جائیگی، المی بینک 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت سیلاب سے بچاؤ اور سندھ کے تین بیراجوں کی حفاظت اور انتظام کا بندوبست کیا جائیگا۔