ملک کی گوشت اور گوشت کی تیاری کی برآمدات رواںمالی سال کے پہلی7ماہ میں بڑھ کر70ہزار 458ٹن ہوگئی

اتوار 24 مارچ 2024 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) ملک کی گوشت اور گوشت کی تیاری کی برآمدات مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 مہینوں میں بڑھ کر 70 ہزار 458 ٹن (28.8 کروڑ ڈالر)ہوگئی ہیں جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 50 ہزار 235 ٹن (22.7کروڑ ڈالر)تھیں، جس سے مقدار میں 40 فیصد اور قدر میں 27فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم، برآمدات نے گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4 ہزار 516 ڈالر کے مقابلے میں 4 پزار 89 ڈالر کی کم اوسط فی ٹن قیمت حاصل کی۔

ماہرین کے مطابق اپنے موجودہ گوشت کو ٹھنڈا کرنے اور منجمد کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ، برآمد کنندگان چین اور جنوبی افریقہ جیسی نئی منڈیوں میں پکے ہوئے گوشت اور بغیر ہڈی کے منجمد گوشت جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، وسطی آزاد ریاستوں اور عراق میں گرمائش میں ٹریٹ ہوئے ہوئے گوشت اور پکے ہوئے منجمد گوشت کی ترسیل کو متنوع بنا رہے ہیں۔