نصرت بھٹو نے جمہوریت کیلیے مثالی جدوجہد کی، صابر پرویز حبیب

بہادری کے ساتھ بدترین ریاستی تشدد کا مقابلہ کرکے بحالی جمہوریت کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا

اتوار 24 مارچ 2024 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں بھٹو خاندان کے خون سے جہہوریت کی آبیاری کی، انہوں نے ایوبی ، ضیائی اور مشرف کی آمریت کو للکار کر میں ملک میں جمہوریت کی داغ بیل ڈالی، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع شرقی کے جنرل سیکریٹری صابر پرویز حبیب نے مادر جہوریت بیگم نصرت بھٹو کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں ہمیشہ صبر تحمل اور برداشت کے ساتھ جمہوری جدوجہد کو جاری رکھنے کا درس دیاہے، بیگم نصرت بھٹو نے مارشل لاء کے دور میں بہادری کے ساتھ بدترین ریاستی تشدد کا مقابلہ کرکے جمہوریت کی بحالی کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا، جس کے نتیجے میں آج ملک میں جمہوریت کا بول بالا ہوا ہے، پرویز صابر حبیب نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی مسلسل چار دہائیوں کی جمہوری جدوجہد دنیابھر میں ایک مثال اور جمہوری کارکنوں کے لیے ایک سبق ہے، انہوں نے جمہوری جدوجہد میں پیش پیش رہنے کووالے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ہمیشہ اپنی اولاد جیسی محبت دی، پاکستان کی تاریخ میں مادر جمہویت بیگم نصرت بھٹو اور بھٹو خاندان کی قربانیوں کو قطعی فراموش نہیں کیا جاسکتا، آج ملک میں جتنی بھی جمہوریت یہ بیگم نصرت بھٹو ، شہید بی بی رانی محترمہ بینظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کی قرباینوں کی مرہون منت ہیں اور پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد سے آج پیپلز پارٹی کی مخالف جماعتیں اور آمریت کی باقیات بھی مستفیض ہورہی ہیں،اس موقع پر پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے رہنما صابر پرویز حبیب نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے مادر جہوریت بیگم نصرت بھٹو کے مشن کو ھاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔