پاکستان کی سلامتی اور امن پر حملہ کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

افغانستان کی حکومت پاکستای فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے یحییٰ گل بہادر کو پاکستان کے حوالے کرئے،شاداب رضا نقشبندی

پیر 25 مارچ 2024 06:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی اور امن پر حملہ کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ،پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے مل رہے ہیں ،طالبان پاکستان میں دہشتگردی کررہے ہیں،پاکستان کی فورسز پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی افغانستان طالبان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ،پاکستان کے عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں ملک کی طرف میلی آنکھ رکھنے والوں کی آنکھ نکال دینگے ،افغانستان کی حکومت پاکستای فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے یحییٰ گل بہادر کو پاکستان کے حوالے کرئے ،دہشتگردی کرنیوالے بھٹکے ہوئے اور یہود ونصاری کے اعلیٰ کار ہیں ،مرسکتے ہیں پاکستان کی سلامتی پر آنچ آنے نہیں دینگے ،مہنگائی وبے روزگاری کی روک تھام کا واحد راستہ آئی ایم ایف سے نجات اور ملکی وسائل پر انحصار کیا جائے ،پاکستان میں مہنگائی اور نئے نئے ٹیکس لگانے والے آئی ایم ایف کا شٹ اپ کال دی جائے ،قرضوں سے ملک ترقی نہیں کرتے بلکہ مزید معاشی بحران کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو مشترکہ فیصلے کرنا ہونگے ،معاشی استحکام کیلئے بڑے صنعتکاروں اور تاجر جماعتوں کو بھی آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا ،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا ہونگی ،آئی ایم ایف استحصالی ادارہ اور بے لگام گھوڑا ہے جو اپنی پالیسی ملک کے عوام پر مسلط کرنا چاہتا ہے ،پاکستان سنی تحریک مظولم غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی ،لک میں ایسا نظام چاہتے ہیں کہ غریب کو تمام حقوق مہیا اور انصاف ،تعلیم ،صحت امیر غریب کے فرق کے بغیر یکساں میسر ہو،نہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بھی عوام کو ریلیف کا صرف اعلان کیا گیا مگر نتائج اس کے برعکس ہیں ،پھل فروٹ اور گوشت غریب کی قوت خرید سے باہر ہے ،حکومت غریب کو معاشی ریلیف دینے کے اعلان کو عملی جامہ پہنائے۔