Live Updates

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف مہم جاری

لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر کاروائیاں، سینکڑوں مقدمات درج

پیر 25 مارچ 2024 15:23

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف مہم جاری ہے ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی میں ملوث 512ملزمان گرفتار، 535مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 59877پتنگیں، 700ڈوریں و چرخیاں برآمدکی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایک ماہ سے جاری کریک ڈائون میں 2855مقدمات درج ، 2991افراد گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 105076پتنگیں، 2791 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ اس حوالے سے آئی ج پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں، دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری پتنگ بازی کے خونی کھیل کے خلاف مہم میں پولیس کا ساتھ دیں، سول سوسائٹی کے تعاون سے پتنگ بازی کے جان لیوا نقصانات بارے عوامی شعور اجاگر کیا جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات