جہانیاں: پراپرٹی خریدوفروخت کی رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر لاگو ہونے کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے ہدایات موصول نہ ہونے پر ضلع بھر میں رجسٹری ورک بند ہوگیا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر پیر 25 مارچ 2024 16:09

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2024ء ) پراپرٹی خریدوفروخت کی رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر لاگو ہونے کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے سب رجسٹرارز کو کوئی واضح ہدایات جاری نہ ہونے پر ضلع بھر میں رجسٹری ورک بند ہوگیا.

(جاری ہے)

افسران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف بی آر کی مد میں سیون ای کی مد میں پراپرٹی فروخت کنندہ پر جو ٹیکس لاگو ہوا ہے اس بارے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہ ہوئی ہیں اور واضح ہدایات موصول ہونے تک رجسٹریوں کا کام بند رہے گا واضح رہے کہ رجسٹری کا کام ضلع خانیوال کی دیگر تحصیلوں میں پہلے سے ہی بند ہے سب رجسٹرار جہانیاں کی جانب سے بھی رجسٹری کام بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے رجسٹری کام بند ہونے سے پراپرٹی کی خریدوفروخت کرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

متعلقہ عنوان :